پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ کے اپنے پسندیدہ اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہونے والی اداکارہ سجل علی پاکستانی ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے 2017 میں بھارتی لیجنڈری اداکارہ سری یوی کے ساتھ فلم ’موم‘ میں کام کیا جس میں انہوں نے سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھاتی نظر آئیں۔
View this post on Instagram
اب انہوں نے ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور اسی دوران انہوں نے بالی ووڈ کے کے معروف اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ایک سوال کے جواب میں پاکستانی اداکارہ سجل علی نے کہا کہ ’وہ بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے، ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں ‘۔
واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں رابعہ سفیر کا کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے قدوسی صاحب کی بیوہ، کہانی ایک رات کی، قدرت، چپ رہو میں بھی مرکزی کردار نبھایا تھا۔