جمعہ, نومبر 22, 2024
اشتہار

محسن نقوی کی اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں امن مشنز کیلئے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز پہنچے، جہاں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےوفاقی وزیرداخلہ کا خیرمقدم کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ، جس میں یو این امن مشنز اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم اور اعلی حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں اقوام متحدہ امن مشنز کیلئے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، 128 پاکستانی پولیس افسر جلد یو این جائیں گےاور ان کی تعیناتی کی جائے گی ۔

ملاقات میں اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی فورس یونٹ کے قیام پر بھی بات چیت ہوئی ، وزیرداخلہ نے سی ٹی ڈی یونٹ سےمتعلق تجربے، مہارت اورپروفیشنل اپروچ سےآگاہ کرتے ہوئے یو این سی ٹی ڈی فورس کے یونٹ کیلئے پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش کی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ،سی ٹی ڈی فورس کیلئےہر ممکن تعاون کریں گے، پاکستان کی پولیس میں خواتین افسران کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

سیکرٹری جنرل نے پنجاب پولیس میں میثاق سینٹرز،تحفظ سینٹرو دیگر اصلاحات پردلچسپی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند ہے، خواتین افسران بہتر پولیسنگ کرتی ہیں، خواتین پولیس افسران کوبھی یقیناًکنسیڈر کیاجائے گا۔

وفاقی وزیر نے 2022 میں سیلاب متاثرین سے اظہاریکجہتی پرانتونیوگوتریس کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کیلئے مدد کی اپیل پر پاکستانی قوم آپ کی ممنون ہے، دنیا میں امن کے قیام کیلئےاقوام متحدہ خصوصاً آپکی کاوشوں کی قدرکرتےہیں ، آپ نے ہر موقع پر امن اور دکھی انسانیت کیلئے آواز بلند کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں