جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بجٹ 25-2024 سے قبل سرکاری ملازمین کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے آئندہ صوبائی بجٹ برائے 2024-25 میں سرکاری ملازمین کے لیے خاطر خواہ ریلیف کا وعدہ کرلیا۔

ایک ملاقات کے دوران غنی نے انکشاف کیا کہ نئے بجٹ میں سندھ بھر میں میونسپل ایجنسی کے موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی کو ترجیح دی جائے گی۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ یونین کونسلوں اور ٹاؤن کمیٹیوں کے لیے مختص او زیڈ ٹی شیئر میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ ان میونسپل ایجنسیوں کو درپیش بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں : بڑی خبر : بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے خزانے کا منہ کھولنے کی تیاریاں

انہوں نے محکمہ بلدیات سندھ کے تمام ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں تنخواہیں اور پنشن وصول کرنے والے یونین کونسل کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین اور ٹاؤن کمیٹیوں کی فہرستیں مرتب کر کے صوبائی حکام کو جمع کرائیں۔

انہوں نے صوبائی حکومت کو یونین اور ٹاؤن کمیٹیوں کے تفصیلی اخراجات کے ساتھ حاضر سروس اور ریٹائرڈ میونسپل ملازمین کی تعداد کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

خیال رہے وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2024-25 کا بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے.

آئندہ وفاقی بجٹ میں ملازمین کیلئے 15 یا 20 فیصد تنخواہوں میں اضافہ کی ابتدائی تجویزدی گئی ہے۔

بیوروکریسی کی موناٹائزیشن پالیسی میں 40 ہزار سے 60 ہزار روپے اضافے کی تجویز دی ہے، گریڈ 20 تک کے افسران کیلئے موناٹائزیشن 65 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 5 ہزار روپے اور گریڈ 21 کے افسران کیلئے 75 ہزار روپے موناٹائزیشن پالیسی کو بڑھا کر 1 لاکھ 20 ہزار روپے کی تجویز ہے۔

ایک گریڈ 22 کے افسر کو ملنے والی موناٹائزیشن 95 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 55 ہزار روپے کی تجویز زیرغور ہے۔

ایک سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ سے تقریبا 80 ارب روپے کا امپیکٹ آئے گا۔

ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کیلئے میڈیکل اور کنونس الاؤنس میں 2 سو فیصد اضافے کا مطالبہ ہے ، ایک سے 16 اسکیل ملازمین کو 18 سو روپے کنوینس الاؤنس اور 1500 روپے جبکہ سترہ اور 18 گریڈ کے افسران کو اس وقت 5 ہزار روپے کنوینس الاؤنس مل رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں