اسلام آباد : آن لائن فراڈ کرنے والے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کو بلیک میل کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا خفیہ ڈیٹا سائبر کرمنلز کے ہاتھ لگ گیا اور آن لائن فراڈ کرنے والے ٹیکس کی تفصیلات پر بلیک میل کرنےلگے۔
آن لائن فراڈ میں ایف بی آرکے سیکشن 216 کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں، عوام نے شکوہ کیا کہ ایف بی آر ٹیکس دینے والوں کی تفصیلات خفیہ رکھنے کا پابندہے۔
عوام کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے میں درج بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی جاتی ہیں اور تفصیلات کے لئے دھمکیاں دی جاتی ہیں۔