ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اینیمل کی کامیابی کے بعد ترپتی ڈمری نے ممبئی میں کروڑوں کا بنگلہ خریدا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

رنبیر کپور کی سپر ہٹ فلم اینیمل میں مختصر کردار ادا کرنے والی اداکارہ ترپتی ڈمری نے ممبئی میں کروڑوں کا بنگلہ خریدا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ترپتی ڈمری نے ممبئی کے پوش علاقے باندرا میں ایک شاندار بنگلہ اس جگہ خریدا ہے جہاں بالی ووڈ کی بہت سی مشہور شخصیات کا گھر ہے۔

بھارتی میڈیا انڈین ایکسپریس کا کہنا ہے کہ پراپرٹی رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق اداکارہ ترپتی ڈمری کی نے 14 کروڑ روپے کا بنگلہ خریدا ہے، ترپتی کا بنگلہ کارٹر روڈ کے قریب واقع ہے۔

اینیمل کی کامیابی کے بعد ترپتی دیمری نے معاوضہ بڑھا دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق کارٹر روڈ ایک اعلیٰ درجے کا علاقہ ہے جہاں بالی ووڈ کے ستارے جیسے شاہ رخ خان، سلمان خان، ریکھا اور دیگر رہتے ہیں، رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی اسی علاقے میں رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ترپتی ڈمری کا تعلق اتراکھنڈ سے ہے، انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2017 میں سری دیوی کی فلم موم، سنی دیول کی پوسٹر بوائز جیسی فلموں سے کیا، تاہم انہیں ساجد علی کی لیلیٰ مجنوں سے شہرت ملی، 2020 میں ان کی کامیاب فلم بلبل تھی۔ اس کے بعد فلم ’کلا‘ میں اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کر گئیں۔

اس کے علاوہ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ دیگر کرداروں میں بوبی دیول، رشمیکا مندانہ، ترپتی دیمری، انیل کپور شامل تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Triptii Dimri (@tripti_dimri)

اینیمل میں ترپتی نے مختصر کردار نبھایا تھا تاہم مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا جس کے بعد انہیں بالی ووڈ میں مزید پروجیکٹس کی آفر بھی ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں