اسلام آباد : استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد ہوشیار ہوجائیں، اب گاڑیاں درآمد ہونے کے تین سال تک فروخت نہ ہوسکیں گی۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ میں استعمال شدہ امپورٹڈ گاڑیوں کی درآمد پر سخت فیصلوں کاامکان ہے۔
جس کے تحت استعمال شدہ گاڑیاں درآمد ہونے کے تین سال تک فروخت نہ ہوسکیں گی۔
وزیراعظم نے امپورٹڈ گاڑیوں کی درآمد پر سخت پالیسی فنانس بل میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کسٹمز حکام گاڑیوں کی موجودہ درآمدی پالیسی پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہیں، موجودہ قانون میں کمرشل امپورٹر اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ کا غلط استعمال کرتے ہوئے گاڑیوں بک کرواتے ہیں۔
جس کے بعد گاڑی پاکستان میں آتے ہی استعمال کی بجائے مارکیٹ میں فروخت کر دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں : امپورٹڈ استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ
خیال رہے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، وزارت خزانہ سمیت دیگر اداروں کی جانب سے بجٹ تجاویز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
ریئل اسٹیٹ کے بعد آٹو موبائل انڈسٹری کے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کےلیے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
حکومت نے استعمال شدہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز پر غورشروع کردیا ہے، جس سے ملک میں امپورٹڈ استعمال شدہ گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کاخدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
اٹھارہ سوسی سی سے بڑی گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں تیس فیصد، جبکہ بڑی گاڑیوں پرڈیوٹی سترسےبڑھ کر سو فیصد تک کرنےکا امکان ہے۔
اٹھارہ سو سی سی تک کی گاڑیوں پر پندرہ فیصد ڈیوٹی لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ، تاہم اٹھارہ سو سی سی تک نئی اور پرانی ہائی برڈ گاڑیوں پر زیرو ڈیوٹی برقرار رہے گی۔