منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سولر مینوفیکچرنگ سے متعلق چین سے بڑی خوشخبری آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: دنیا کی سب سے بڑی سولر مینوفیکچرنگ کمپنی لونجی گرین انرجی ٹیکنالوجی کو پاکستان میں پلاٹ لگانے کی دعوت دے دی گئی۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری ان دنوں وزیر اعظم شہباز شریف و دیگر وزرا کے ہمراہ چین کے پانچ روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے آج سولر مینوفیکچرنگ کمپنی لونجی گرین انرجی ٹیکنالوجی کے صدر Zhenguo Lee سے ملاقات کی۔

جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر اویس لغاری نے پاکستان کی سولر توانائی کی استعداد پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان تیزی سے قابل تجدید توانائی کا تناسب بڑھا رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق صدر چینی کمپنی نے پاکستان میں شمسی توانائی کے فروغ کیلیے تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ وفاقی وزیر نے کمپنی کو پاکستان میں سولر مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی دعوت دی۔

سولر پر ٹیکس اور نیٹ میٹرنگ

چند روز قبل وزیر مملکت برائے توانائی علی پرویز ملک نے واضح کیا تھا کہ حکومت نے نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں لگائی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے پالیسی میں کوئی نظرثانی نہیں کی جا رہی اور نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظرثانی ہوئی تومشاورت سے ہو گی۔

علی پرویز ملک نے بتایا تھا کہ حکومت پاکستان متبادل توانائی کے منصوبوں کو فروغ دے رہی ہے قابل تجدید توانائی منصوبوں کا فروغ، معیشت کومشکل سے نکالنے کیلئے پُرعزم ہیں، منفی سیاست کرنےوالوں کومنہ کی کھانی پڑےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سولرسسٹم پر ٹیکس لگانے کے حوالے سےکوئی بات نہیں ہوئی حکومت آئی ایم ایف سے شراکت داری کو آگے لے کر جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں