جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

مختلف سرکاری ادارے بجلی بلوں کی مد میں اربوں روپے کے نادہندہ نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مختلف سرکاری اداروں کے بجلی بلوں کی مد میں 71 ارب 16 کروڑ 80 لاکھ روپے کے نادہندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ترجمان نے بتایا کہ آزاد جموں و کشمیر حکومت بجلی کے بلوں کی مد میں 54 ارب 86 کروڑ 20 لاکھ کی نادہندہ ہے جبکہ سی ڈی اے 4 ارب 6 کروڑ 30 لاکھ اور پاک سیکرٹریٹ 1 ارب 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

آئیسکو نے بتایا کہ کابینہ سیکرٹریٹ 11 کروڑ 60 لاکھ، چیئرمین سینیٹ آفس 6 کروڑ 80 لاکھ جبکہ ریلوے 29 کروڑ 50 لاکھ اور فیڈرل گورنمنٹ کے زیر انتظام اسپتال 27 کروڑ 90 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق پاکستان پی ڈبلیو ڈی بجلی بلوں کی مد میں 26 کروڑ جبکہ وفاقی پولیس 25 کروڑ 10 لاکھ کی نادہندہ ہے، وزارت داخلہ 14 کروڑ 30 لاکھ اور پنجاب پولیس 13 کروڑ 50 لاکھ کے نادہندہ ہیں۔

آئیسکو نے بتایا کہ پارلیمنٹ لاجز 11 کروڑ 80 لاکھ، منسٹری آف کلچر اینڈ اسپورٹس 7 کروڑ 50 لاکھ، چیف کمشنر اسلام آباد 5 کروڑ 10 لاکھ، ایف آئی اے 3 کروڑ 20 لاکھ، بلوچستان ہاؤس 2 کروڑ 30 لاکھ، سندھ ہاؤس 1 کروڑ جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ 2 کروڑ کی نادہندہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں