ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سب سے بڑے مقابلت پاک بھارت میچ کیلئے سابق صدرٹرمپ کی اسٹیڈیم آمد متوقع ہے۔
نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں صدارتی سیکیورٹی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ منتظمین نے ٹرمپ کو پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنےکی دعوت دی تھی۔
سابق صدر نے کرکٹ میچ دیکھنےکی دعوت قبول کر لی ہے۔ ٹرمپ کھیلوں کے پرستار ہیں وہ ریسلنگ مقابلوں میں اکثر شرکت کرتے ہیں۔
سابق صدر ٹرمپ کے دورے کے دوران ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ ٹرمپ میڈیا کوریج اور عوامی منظرنامے کے لیے اکثر عوام میں پہنچ کر انہیں سرپرائز دیتے رہے ہیں۔
آئی سی سی نے تماشائیوں کیلئے ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں نعرے بازی اور سیاسی پلےکارڈز لانے پر پابندی کر دی ہے۔
پاک بھارت میچ سے قبل نیویارک میں 30 سے 50 فیصد بارش کا امکان ہے۔ بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔