ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

بسکٹ کمسن بچے کی جان لے گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے ڈمبری گوڈا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بسکٹ کمسن بچے کی جان لے گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تین سالہ بچہ بسکٹ گلے میں پھنس جانے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا گیا۔ بچے کی شناخت کنڈنگی تیجا کے نام سے ہوئی۔

کنڈنگی تیجا کھیلتے ہوئے بسکٹ کھا رہا تھا جو اچانک اس کی سانس کی نالی میں اٹک گیا۔ بچے کو سانس لینے میں انتہائی دشواری کا سامنا رہا جبکہ والدین معصوم کی جان بچانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرتے رہے لیکن بدقسمتی سے وہ ان کے ہاتھوں میں ہی دم توڑ گیا۔

- Advertisement -

والدین بچے کی لاش کو اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد کنڈنگی تیجا کو مردہ قرار دے دیا۔

گزشتہ سال ریاست مدھیہ پردیش میں 11 سالہ لڑکی گلے میں ڈوپٹہ الجھنے دم توڑ گئی تھی۔ دوپٹہ ایک درخت کے ساتھ بندھا ہوا تھا جہاں لڑکی اپنی سہیلیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی۔

لڑکی کی شناخت ہرشیتا کے نام سے ہوئی تھی۔ گھر والوں کو جب پتا چلا تب تک وہ دم توڑ چکی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے بھیجا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں