اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت شدید گرمی کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق موسم کے تیور ایک بار پھر بدلنے لگے اور درجہ حرارت دوبارہ بڑھنے لگا۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے وسطی اورجنوبی میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
صوبہ سندھ کےشہر دادو اورموہنجوداڑو آج شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔
سکھر، نوابشاہ مٹھی، اور حیدرآباد میں بھی پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے، بہاولپور میں درجہ حرارت 45 ، سرگودھا اور فیصل آباد میں 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
جہلم، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان میں پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، لاہور میں زیادہ سے درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اورمرطوب رہے گا، موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور گرمی کی شدت 38 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔