ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

پاک بھارت ٹاکرے کے درمیان فی سیکنڈ اشتہار کا معاوضہ لاکھوں میں

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے مقابلے میں اشتہارات کی قیمت بھی بڑی رہی اور فی سیکنڈ 4 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز نیویارک میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہوا۔ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا میچ قرار دیے جانے والے اس مقابلے پر دنیائے کرکٹ کی نظریں لگی ہوئی تھیں اس لیے میچ کے دوران تشہیر کے لیے بھی ریکارڈ معاوضہ وصول کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کے درمیان چار لاکھ روپے فی سیکنڈ کے حساب سے اشتہارات کا معاوضہ وصول کیا گیا جب کہ 10 سیکنڈ کے اشتہار کے 40 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ یہ لو اسکورنگ میچ بھارت نے 6 رنز سے اپنے نام کیا۔ پاکستانی بولرز نے پہلے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو پورے 20 اوورز بھی نہ کھیلنے دیے اور 19 اوورز میں 119 رنز بلیو شرٹس کو ڈھیر کر دیا۔

تاہم پاکستانی بولرز کی محنت پر بلے بازوں نے پانی پھیر دیا اور ایک انتہائی آسان ہدف کو حاصل نہ کر سکے۔ اس میچ میں بابر چلے، نہ فخر، رضوان اور عماد وسیم نے سست ترین بیٹنگ کر کے ٹیم کی ہار میں اپنا حصہ ڈالا۔

مسلسل دو شکستوں کے بعد پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سفر پہلے ہی راؤنڈ میں اختتام پذیر ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور ایک بار پھر اگر مگر کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی اندرونی کہانی سب کے سامنے لاؤں گا، شاہد آفریدی

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں