بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کنگنا کو پڑنے والے تھپڑ پر شبانہ اعظمی کا رد عمل!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو خاتون سکیورٹی اہلکار کی جانب سے تھپڑ مارے جانے پر اداکارہ شبانہ اعظمی نے رد عمل ظاہر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں کو قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سکیورٹی اہلکار قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا شروع کر دیں تو ہم میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہ سکتا۔ مجھے کنگنا سے محبت نہیں، لیکن میں خود کو تھپڑ کا جشن منانے والوں میں شامل نہیں کر سکتی۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت جمعرات کو دہلی کے لیے فلائٹ میں سوار ہونے والی تھیں جب انہیں ایک خاتون سیکورٹی اہلکار نے زوردار تھپڑ جڑ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا نے سکیورٹی چیک کے دوران اپنا فون ٹرے میں رکھنے سے انکار کیا اور سیکورٹی اہلکاروں کو دھکا دیا جس پر خاتون کانسٹیبل نے انہیں تھپڑ رسید کردیا۔

مذکورہ واقعہ پیش آنے کے بعد اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

سجل علی کی مسکراہٹ نے شبانہ اعظمی کو دیوانہ بنادیا

کنگنا کو تھپڑمارنے والی خاتون کانسٹیبل کا بھی ایک بیان سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے، جس میں وہ کہہ رہی ہے کہ ’کنگنا کہتی تھی کہ کسان احتجاج میں خواتین 100، 200 روپے لے کر شامل ہوئی تھیں، میری ماں بھی اس احتجاج میں شامل تھیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں