بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پشتو فلموں کی اداکارہ کو قتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشتو فلم کی اداکارہ خوشبو کو نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ بھائی کی مدعیت میں دو افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، صبح مقامی پولیس کو اکبر پورہ کے کھیتوں سے خاتون کی لاش ملی تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لاش کو تحویل میں لے کر پوست مارٹم کروایا گیا۔

اداکارہ کے بھائی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ملزمان مقتولہ کو شوبز سے روکتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹیج فنکارہ خوشبو کا تعلق صوابی سے ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں