لاہور: پاکستان مسلم ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مدرسہ کے طلبہ کو تخریب کار کہہ کر بلانا یا انھیں تخریب کاری کا نام دینادرست نہیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا ان کے دور میں ایک ماہ کے اندر پاکستان کی حدود میں تمام مدرسوں کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی تھی جس کے مطابق کوئی مدرسہ تخریب کاری میں ملوث نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ طالب علم کا اصل مطلب تعلیم حاصل کرنے والا ہے تخریب کاری کرنے والے طالب علم نہیں ہو سکتا۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں تمام مدارس میں بچوں کو قرآن و دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید کمپیوٹر کی تعلیم بھی دی جاتی تھی تاکہ بچے اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی حاصل کر سکیں، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مدرسہ کے طالب علموں کو تخریب کار کہہ کر بلانا درست نہیں