منگل, نومبر 26, 2024
اشتہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کتنے گروپ میں تقسیم ہے؟ نجم سیٹھی نے بھانڈا پھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ قومی ٹیم اس وقت تین مختلف گروپوں میں تقسیم ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی جو کئی بار اس عہدے پر رہ چکے ہیں اور ٹیم کے اندرونی معاملات سے اچھی طرح واقف ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت تین گروپوں میں تقسیم ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹیم میں ایک بڑا گروپ شاہین شاہ کو سپورٹ کرتا ہے جب کہ بابر اعظم کے ساتھ بھی ایک چھوٹا گروپ ہے جب کہ ایک گروپ ایسا بھی ہے جو فی الحال خاموش ہے اور وہ حالات دیکھ کر اپنا وزن ڈالے گا۔ اس کے علاوہ ممبر سلیکشن کمیٹی وہاب ریاض کا بھی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر ایک گروپ ہے۔

- Advertisement -

نجم سیٹھی کے ان دعوؤں پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر اسپورٹس رپورٹر شعیب جٹ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹیم گروپ بندی کا شکار ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بڑے آپریشن کا عندیہ دے چکے ہیں لیکن اب معاملہ اس سے زیادہ خطرناک اور آگے نکل چکا ہے۔

شعیب جٹ نے کہا کہ وہاب ریاض جو ممبر سلیکشن کمیٹی ہیں لیکن حقیقت میں وہ محسن نقوی کے دست راست اور ڈی فیکٹو چیئرمین پی سی بی ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے جو ڈیلز کیں اور کرائیں وہی ٹیم کی اصل تباہی کا سبب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منیجمنٹ سب ڈمی ہیں۔ کھلاڑیوں کے ڈنر کی منظوری بھی وہاب ریاض نے دی۔ ورلڈ کپ کے بعد احتساب کے نام پر صرف ڈراما ہوگا اور چند چہرے ہی آگے پیچھے کیے جائیں گے۔

 

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان امریکا اور بھارت سے میچز ہارنے کے بعد میگا ایونٹ سے اخراج کے دہانے پر کھڑا ہے اور ٹیم کی کارکردگی پر ہر جانب سے انگلیاں اور سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں