ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

کہیں وہ خوش نصیب آپ تو نہیں ؟ 40,000 کے پریمیم بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : 40 ہزار  کے پریمیم پرائز بانڈ رکھنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے نیشنل سیونگز ڈویژن نے 40,000 کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا اعلان کیا، پرائز بانڈ کی 29 ویں قرعہ اندازی ملتان میں 11 جون کو ہوئی۔

پرائز بانڈ پر پہلا انعام 75,000,000 روپے کا ہے، جبکہ دوسرے انعام میں 25,000,000 روپے کے 3 انعامات ہیں اور تیسرے انعام میں 500,000 روپے کے 660انعامات ہیں۔

- Advertisement -

پہلا جیتنے والے خوش نصیب کا نمبر 946132 ہے جبکہ دوسرے انعام کا قرعہ 691732، 376410 اور 632213 نمبرز رکھنے والوں کا نکلا۔

اس کے علاوہ پرائز بانڈ کے تیسرے انعام کیلئے 600 لکی نمبرز جاری کردیے گئے ہیں۔

خیال رہے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (CDNS) نے نیشنل پرائز بانڈ اسکیم کے متوازی "پریمیم پرائز بانڈز (رجسٹرڈ)” کے نام سے نئی رجسٹرڈ پرائز بانڈ سکیم شروع کی۔

نیشنل پرائز بانڈز کے برعکس، پریمیم پرائز بانڈ ایک رجسٹرڈ پرائز بانڈ ہے، جو رجسٹرڈ سرمایہ کار کے نام پر جاری کیا جاتا ہے۔

سرمایہ کار کو چھ ماہ کی مدت کی تکمیل پر حکومت پاکستان کی طرف سے مطلع کردہ شرح پر سرمایہ کاری پر چھ ماہانہ منافع ملتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں