بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کے تہلکہ خیزانکشافات سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کے تہلکہ خیزانکشافات سامنے آگئے اور بتایا میرا شوہر مجرم تھا۔

تفصیلات کے مطابق داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اُمِ حذیفہ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویوتہلکہ خیزانکشافات کئے۔

ام حذیفہ نے بتایا کہ میرا شوہر مجرم تھا، نام نہاد دولت اسلامیہ کے گڑھ سمجھے جانے والے شامی شہررقہ میں وہ شوہر کے ساتھ رہتی تھیں، خود کو بچانے کے لیے بار بار جگہ بدلنی پڑتی۔

داعش کے سابق سربراہ کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو مجھ سے الگ کر دیا گیا، شوہر نے انھیں حقیقی دُنیا سےکاٹ کررکھ دیا تھا، ٹی وی دیکھ سکتے تھے نہ موبائل فون، ہر قسم کی ٹیکنالوجی سے دور تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ چھپ کرٹی وی دیکھا توپتہ چلا شوہر موصل کی مسجد میں بطور نام نہاد اسلامی خلافت کے سربراہ کے طور پر خطاب کر رہے تھے۔

اہلیہ نے بتایا کہ ابوبکر نے میری مخالفت کے باوجود بارہ سال کی بیٹی کی شادی اپنے دوست سے کرائی۔

ام حذیفہ نے کہا کہ 2019 میں امریکی فوجی آپریشن میں ابوبکر نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا، اس دھماکے میں ان کے بچے بھی ہلاک ہوئے، ان کی چار میں سے دو بیویاں بھی فائرنگ کے تبادلے میں ماری گئیں۔

داعش کے سابق سربراہ کی اہلیہ آج کل عراقی جیل میں قید ہیں، دہشت گردی میں ملوث ہونے جیسے الزامات کا سامنا کر رہی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں