جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ فیصلہ ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے اور وزیراعظم نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 17 سے 19 جون تک تین روز کی تعطیلات کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ ڈویژن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 17 سے 19 جون تک تین روزہ تعطیلات کی سمری وزیراعظم شہباز شریف کو ارسال کی تھی اور ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس کی منظوری دے دی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحیٰ پیر 17 جنوری کو مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائے گی اور مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں