اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ڈالر ریٹ اورمہنگائی بڑھنے سے جو خسارہ ہوا ہے اس وجہ سے دفاع کا بجٹ بڑھانا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے غیرملکی میڈیا سے انٹرویو میں کہا کہ ڈالر ریٹ بڑھنے سے روپے میں بجٹ پر فرق پڑتا ہے، ڈالر ریٹ اورمہنگائی بڑھنے سے جو خسارہ ہوا ہے اس وجہ سے دفاع کا بجٹ بڑھانا پڑے گا۔
ایک سوال پر وزیر دفاع نے کہا چین میں یہ طے ہوا ہے کہ پاکستان میں بزنس کیلئے قرضوں کے بجائے سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔
دورہ چین کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ سی پیک ٹو پر اتفاق ہوگیا اور منصوبوں کوحتمی شکل دےدی گئی، جن میں کراچی تا پشاور ریلوے لائن منصوبہ ایم ایل ون سر فہرست ہے.
ان کا کہنا تھا کہ داسو ڈیم حملے پر چین کو تشویش ہے اور وہ اس معاملے میں بہت حساس ہیں، چینیوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئےچین تعاون کرے گا۔