بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شاداب خان کہاں سے آل راؤنڈر ہے؟ شعیب ملک

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے شاداب خان کو آل راؤنڈر ماننے سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے شعیب ملک سے پوچھا کہ ہمارے جو آل راؤنڈر ہیں ان سے کہا ہے کہ آپ آرام کریں؟

شعیب ملک نے کہا کہ کیونکہ ہمارے آل راؤنڈر وہ ہے ہی نہیں وہ کہاں سے آل راؤنڈر ہے گزشتہ میچ میں اس نے ایک اوور بھی نہیں کیا، مجھے سمجھائیں وہ کہاں سے آل راؤنڈر ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف 120 رنز کا ہدف حاصل نہ کرنے پر قومی کھلاڑی بالخصوص بلے باز شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور کینیڈا کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی اور گرین شرٹس اپنا آخری گروپ میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان کو اپنے دونوں گروپ میچز جیتنے کے باوجود بھی اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے امریکا اور دیگر ٹیموں کی شکست کا انتظار کرنا پڑے گا۔

قومی ٹیم اب شکست کی صورت میں میگا ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں