ہفتہ, اکتوبر 19, 2024
اشتہار

ڈنکے کی چوٹ پر نجکاری ہوگی، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جن اداروں کی نجکاری ہونا تھی وہ اس سال ڈنکے کی چوٹ پر ہوکر رہے گی۔

اے آر وائی نیوز کی بجٹ ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جن اداروں کی نجکاری ہونا تھی وہ اس سال ہوکر رہے گی، کوئی پاکستان کے آئین اور قانون سے بالاتر نہیں جہاں جہاں ٹیکس لگنا چاہیے وہاں ٹیکس ضرور لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس ہر کوئی دے گا، ٹیکس کا بوجھ ہر طبقے کو اٹھانا پڑے گا صرف عام آدمی پر ٹیکس لگانا اب ممکن نہیں ہے۔

- Advertisement -

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا اب گنجائش باقی نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری ہر صورت ہوگی اور اگر اس سال نہیں ہوئی تو پرواز آسمان پر ہی رہے گی نیچے نہیں اترے گی کیونکہ وہ پی آئی اے کی فلائٹ ہے۔

دوسری جانب ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ پہلے سے ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکس نہیں لگنا چاہیے، نجکاری حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ میں کمی قرضے بڑھ رہے ہیں، پی ڈی ایم حکومت نے ڈیڑھ ماہ پیٹرول قیمتیں نہ بڑھائیں اس سے زیادہ نقصان ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں