بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’ابھی بھی چانس ہے‘ محمدعامر پُرامید

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں 2وکٹیں حاصل کرنے والے محمدعامر کو پلیئرآف دی میچ قرار دیا گیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے کینیڈا کی جانب سے دیا جانے والا 107 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے بولنگ کی، میں ذہنی طور پر بہت پختہ تھا کہ مجھے کیا کرنا ہے، آغاز میں اور آخری اوورز میں صورتحال کے حساب سے اپنا کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ جیت پاکستان کے لیے بہت اہم تھی ابھی بھی چانس ہے ہو سکتا ہے ہم کوالیفائی کر جائیں۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں قومی ٹیم نے اب تک تین میچ کھیلے جس میں اسے امریکا اور بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ کینیڈا کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ گرین شرٹس کا آخری گروپ میچ آئرلینڈ کے خلاف ہے جس میں کامیابی کے ساتھ ساتھ اسے دوسری ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں