لاہور: صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان اور وزیر قانون کی زیر صدارت اجلاس میں دوران ڈیوٹی شہید پولیس اہلکار کے ورثا کے لیے گرانٹ و مراعات کی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق منظور شدہ پیکج ٹو کے تحت شہید کانسٹیبل کے ورثا کو 40 لاکھ، اور گھر کے لیے 1 کروڑ 35 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جب کہ پیکج تھری کے تحت شہید کانسٹیبل کے ورثا کو 30 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
پیکج ٹو کے تحت شہید اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کے ورثا کو 50 لاکھ، اور گھر کے لیے ایک کروڑ 75 لاکھ ملیں گے، جب کہ پیکج تھری کے تحت شہید اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کے ورثا کو 40 لاکھ دیے جائیں گے۔
اوورسیز پاکستانی خاتون ڈاکٹر کا لاکھوں مالیت کا کھویا آئی پیڈ کیسے ملا؟
وزیر قانون نے ہدایت کی کہ رات میں پولیس یونیفارم سے متعلق ایس او پی بنائی جائے، اور ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے پولیس یونیفارم پر ریفلکٹر یا لائٹ لگائی جائے۔