بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

کتنے کروڑ کی جائیداد پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ بجٹ کی تجاویز سامنے آ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بجٹ 25-2024 میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جائیداد خریدنے پر ایڈوانس ٹیکس 3 سلیب میں لینے کی تجویز دی گئی ہے، فائلر کو 5 کروڑ کی جائیداد خریدنے پر 3 فی صد ٹیکس جب کہ نان فائلر کے لیے ٹیکس کی شرح 6 فی صد رکھے جانے کا امکان ہے۔

5 سے 10 کروڑ کی جائیداد پر فائلر کے لیے 4 فی صد ٹیکس نافذ کرنے کا امکان ہے، جب کہ نان فائلر کے لیے ٹیکس شرح 12 فی صد رکھے جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

10 کروڑ سے زائد جائیداد پر 5 فی صد ٹیکس کی تجویز ہے، جب کہ نان فائلر کے لیے ٹیکس شرح 15 فی صد رکھے جانے کا امکان ہے۔

بجٹ میں نان فائلرز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے اہم پلان تیار

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کا 18 ہزار 500 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فی صد اضافہ متوقع ہے، مختلف اشیا پر سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک فی صد اضافے کا امکان ہے۔

ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12 ہزار 977 ارب روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے، دفاعی بجٹ کا تخمینہ 2 ہزار 280 ارب ہے۔ امپورٹڈ گاڑیاں اور موبائل مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے، وفاقی کابینہ آج بجٹ تجاویز کی مںظوری دے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں