منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: منفی ریکارڈ محمد رضوان کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی اپنے نام کر لی تاہم اسی میچ میں قومی بیٹر محمد رضوان منفی ریکارڈ کے مالک بن گئے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اخراج کے شدید خطرے سے دوچار پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز انتہائی آسان حریف کینیڈا کو بھی بہت کوششوں کے بعد ہرایا اور ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی، تاہم میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے والے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنے نام  کے آگے ایک اور منفی ریکارڈ لکھوا لیا۔

کینیڈا کے 106 رنز کے جواب میں پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں ہدف حاصل کیا۔ محمد رضوان نے 53 گیندوں پر اتنے ہی رنز کی اننگ کھیلی جو رواں ورلڈ کپ کی سست ترین نصف سنچری رہی۔

- Advertisement -

محمد رضوان جنہوں نے نصف سنچری کے دوران دو چوکے اور ایک چھکا مارا انہوں نے اس اننگ کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کے بیٹر ڈیوڈ ملر کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 50 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔

قومی وکٹ کیپر بیٹر رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نصف سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہیں جب کہ نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم نیویارک میں تیسرے بلے باز ہیں جنہوں نے 50 پلس اسکور کیا۔

میں نے اس سے زیادہ ڈری ہوئی پاکستانی ٹیم آج تک نہیں دیکھی، باسط علی

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں رسائی اگلے میچ میں آئرلینڈ پر گرین شرٹس کی فتح کے ساتھ دیگر ٹیموں کے میچوں کے نتائج پر انحصار کرتی ہے۔ اگر امریکا یا بھارت کے میچز بارش کی نظر ہوئے تو پاکستان اگلا میچ کھیلے بغیر ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں