بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

قومی اسمبلی کے ابتدائی 100 دن پر فافن کی چشم کشا رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی کے 100 دن مکمل ہونے پر فافن نے رپورٹ جاری کی ہے جو قانون ساز ادارے سے وابستہ امیدوں پر سوالیہ نشان لگا رہی ہے۔

فافن کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 100 دن مکمل ہوچکے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف نے صرف 2 اجلاسوں میں شرکت کی اور ان کی شرکت کا تناسب 10 فیصد رہا جب کہ گزشتہ اسمبلی میں اسی مدت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی حاضری کا تناسب 29 فیصد تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے ابتدائی 100 ایام میں مجموعی طور پر ایوان نے 66 گھنٹے 33 منٹ پر محیط 23 اجلاس منعقد کیے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے 84 فیصد کارروائی کی صدارت کی، تاہم اجلاسوں میں وفاقی وزرا کی حاضری بھی کم رہی جو ان کی عدم دلچسپی کا ثبوت ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کے ایوان میں اب بھی 23 ارکان کی کمی ہے۔ قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر سے اسمبلی کارکردگی متاثر ہوئی، قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار رہا جب کہ اجلاس میں شہریوں کی رسائی پر پابندیاں بھی کارکردگی پر اثر انداز ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق ن لیگ کے صدر نواز شریف کا حاضری کا تناسب 26 فیصد، قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی اجلاس میں شرکت 88 فیصد، اسپیکر ایاز صادق اور  ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی حاضری کا تناسب 82 فیصد رہا۔

ابتدائی 100 روز میں 310 میں سے 159 ارکان نے متحرک انداز میں کارروائی میں حصہ لیا اور ارکان اسمبلی کی اوسط حاضری 230 اراکین اسمبلی پر مشتمل رہی۔ سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے قومی اسمبلی کی کارروائی میں سب سے زیادہ حصہ لیا۔ اجلاسوں میں پوائنٹس آف آرڈر پر پارلیمان کے 30 فیصد وقت کا استعمال کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں