بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے عمرہ ادا کرلیا۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان نے مکہ مکرمہ کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ہمراہ ثانیہ مرزا اور ان کی بہن بھی موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پر ثناء خان نے ثانیہ مرزا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا الحمدلِلّٰہ عمرہ ادا کرلیا ہے، اب حج ارکان شروع ہونے کا انتظار ہے۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 9 جون کو حج پر جانے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا، انہوں نے لکھا تھا کہ ’میرے دوستوں اور چاہنے والوں، مجھے رواں سال حج کا بلاوا آیا ہے، آپ سب سے اس غلطی کی معافی مانگنا چاہتی ہوں جو مجھ سے جان بوجھ کر یا انجانے میں ہوئے‘۔