بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی کا بجٹ سیشن میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی نے بجٹ سیشن میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کرے گی، پی ایس ڈی پی کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی نے شرکت بھی کی تو صرف دو ارکان ہی جائیں گے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ کہا گیا تھا پی ایس ڈی پی بیٹھ کر تیار کریں گے لیکن ایسا نہیں ہوا، تنخواہوں، کسانوں سے متعلق وعدے پورے نہیں کیے گئے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت اور ہم ایک کشتی کے سوار ہیں دونوں کو نقصان برابر ہوگا، اس نقصان سے بچنے کے لیے ہماری بات مانی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں