بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آئندہ بجٹ میں ٹیکس حکام کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئندہ بجٹ میں ٹیکس حکام کو مزید اختیارات دینےکا فیصلہ کرتے ہوئے کاروبار بند کرنے پر بروقت آگاہ کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ بجٹ میں ٹیکس حکام کو مزید اختیارات دینےکا فیصلہ کرلیا گیا ، دستاویز میں کاروبار بند کرنے پر بروقت آگاہ کرنا لازمی قرار دیا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ کاروبار بندش سے بروقت آگاہ نہ کرنے جرمانے عائد ہوں گے اور کاروبار کی بندش پر ایف بی آر کا نوٹس کا جواب دینا لازمی قرار دیا۔

کاروبار بند کرکے آگاہ نہ کرنے پر یومیہ ایک ہزارروپے جرمانہ لگ سکتا ہے۔

رجسٹرڈکاروبار کے گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں کیخلاف قوانین مزید سخت کردیے گئے، رجسٹرڈ کاروبار میں گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے خلاف 99 بی کے تحت کارروائی ہوگی۔

نان فائلر کاروبار کرنے والوں کو نوٹس بھیجے جائیں گے اگر نان فائلر نوٹس کا جواب نہ دے تو 15 دن بعد 10 کروڑ کا جرمانہ اور دوسرے نوٹس کا جواب نہ دے تو 20 کروڑ جرمانہ ہو سکتا ہے۔

لسٹڈ کاروبار کے نان فائلر کےکاروبار 7دن کے لیے سیل کیے جا سکتے ہیں، نان فائلر کو دوسرے نوٹس کا جواب نہ دینے پر رجسٹرڈ کاروبار 21 دن میں سیل ہوسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں