اسلام آباد : پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹریٹ ڈی سیل کردیا گیا، انتظامیہ نے چند روز پہلے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سیل کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹریٹ ڈی سیل کردیا گیا۔
اس سے قبل پی ٹی آئی دفتر ڈی سیل نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ہوئی، جس میں پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس اعجازاسحاق نے بیلف کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ بھیج دیا ، جسٹس ثمن رفعت امتیازنے پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹری ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بیلف مقرر کرکے آفس ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم کے مطابق بیلف نے پی ٹی آئی کا دفتر ڈی سیل کرایا۔
یاد رہے انتظامیہ نے چند روز پہلے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سیل کیا تھا۔