بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم ’استری 2 کا ٹیزر 14 جون کو ریلیز کیا جائے گا لیکن اس ٹیزر کو انٹرنیٹ صارفین نہیں دیکھ سکیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی نئی بلاک بسٹر فلم ’استری‘ کا سیکوئل ’استری 2 ‘ رواں سال اگست 2024 میں سینما گھروں کی زینت بنے گا۔
تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسانوی کہانی پر مبنی فلم ’استری 2’ کا ٹیزر اس ہفتے ریلیز کیا جائے گا لیکن اس ٹیزر کو انٹرنیٹ صارفین نہیں دیکھ سکیں گے کیوں کہ ٹیزر سینما گھر میں دیکھایا جائے گا۔
View this post on Instagram
فلمساز دنیش وجن اور میڈاک پروڈکشنز نے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں بتایا کہ، 1 منٹ، 23 سیکنڈ کے طویل ٹیزر کو سوشل میڈیا کے بجائے سب سے پہلے براہ راست سینما گھروں میں اسکرین کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امر کوشک کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں راج کمار راؤ، پنکج ترپاٹھی، اپارشکتی کھرانہ اور ابھیشیک بنرجی بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ ابھے ورما، شروری واگھ اور مونا سنگھ جیسے اداکاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔
علاوہ ازیں استری 2 کی ایکشن سے بھرپور مرکزی جوڑی میں شردھا کپور اور راج کمار راؤ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے، فلم اگست میں سینیما گھر میں ریلیز کی جائے گی۔