بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اسلام مخالف فلم پر بھارتی سپریم کورٹ کا بڑا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: سپریم کورٹ آف انڈیا نے اسلام مخالف فلم ’ہم دو ہمارے بارہ‘ کی ریلیز سے ایک روز قبل بڑا حکم جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے فلم کی ریلیز روکنے کا حکم جاری کیا جس کے بعد اب اسے کل 14 جون 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش نہیں کیا جائے گا۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ منتازع فلم کا ٹریلر دیکھا جو توہین آمیز ڈائیلاگ سے بھرپور ہے، اس میں اسلامی عقیدے اور خاص طور پر شادی شدہ مسلم خواتین کی توہین کی گئی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا نے ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی جس میں فلم کی ریلیز کی اجازت دی گئی۔

بنچ نے ممبئی ہائی کورٹ سے کہا کہ اظہر باشا تمبولی کی درخواست پر جلد فیصلہ کیا جائے۔

درخواست گزار کی وکیل ایڈووکیٹ فوزیہ شکیل نے کہا کہ ممبئی ہائی کورٹ نے فلم کی ریلیز پر عائد پابندی کو غیر معقول حکم قرار دے کر ہٹایا۔

ایڈووکیٹ فوزیہ شکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ سی بی ایف سی کو کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت نہیں کر سکتی کیونکہ سی بی ایف سی قانونی چارہ جوئی میں دلچسپی رکھتی ہے۔

چند روز قبل کرناٹک ہائی کورٹ نے بھی فلم ’ہم دو ہمارے بارہ‘ کو فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے کا سبب قرار دیتے ہوئے اس کی ریلیز پر پابندی عائد کی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے دفاع کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد مختلف تنظیموں کی جانب سے پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا، ریاست کے اندر ممکنہ فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکنے کیلیے ایسا کرنا ضروری تھا۔

سینما گھروں میں ریلیز سے قبل فلم پر اس قدر سخت تنقید کی گئی کہ اس کے ٹریلر کو ریلیز ہوتے ہی پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا۔ بہت سے لوگوں نے خدشات کا اظہار کیا اور فلم کے مواد کو نفرت انگیز قرار دیا۔

کچھ لوگوں نے ٹریلر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے نفرت پھیلا کر نوجوان نسل پر منفی تاثر قائم کیا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف فلم کے پروڈیوسر منوج جوشی نے اپنی فلم کے دفاع میں آکر کہا تھا کہ یہ فلم کسی مذہب کو نشانہ بنانے کیلیے نہیں بنائی گئی، آج ہمارے ملک میں خواتین کی عزت کے چرچے ہیں کسی بھی معاشرے میں خواتین کی بے عزتی نہیں ہونی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں