بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

اعظم خان کو کرکٹ کھیلنی ہے تو ’برگر‘ کی قربانی دینا ہوگی، رمیز راجہ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اعظم خان کو کرکٹ کھیلنی ہے تو برگر کی قربانی دینا ہوگی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے رمیز راجہ سے پوچھا کہ اعظم خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ ریسٹورنٹ میں بیٹھے برگر کھا رہے ہیں کیا یہ درست ہے کہ ان کی پرائیویسی کو اس طرح شیئر کرنا اور ٹرول کرنا درست ہے؟

رمیز راجہ نے کہا کہ باڈی شیمنگ نہیں ہونی چاہیے، ہم کونسی صدی میں رہ رہے ہیں سمجھ نہیں آتی، یہ اعظم خان کی اسپیس ہے لیکن اعظم کو برگر کھانا نہیں چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پروفیشنل کرکٹ قربانی مانگتی ہے، اگر آپ کو اچھا کھلاڑی بننا ہے تو آپ کو بہت ساری چیزوں کی قربانی دینا ہوگی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ انہیں اب ساری چیزوں کی طرف توجہ دینا ہوگی، انہیں اپنا ایک شیڈول بنانا ہوگا اور بطور کرکٹر اپنی زندگی گزارنی ہوگی۔

اظہر علی نے کہا کہ ویڈیو جس نے سوشل میڈیا پر لگائی دونوں طرف سے غلط کیا گیا ہے لیکن جو پبلک فگرز ہوتے ہیں ان کی ویڈیوز آتی رہتی ہیں کوئی اس چیز کی پرواہ نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان کو بطور پروفیشنل کرکٹر فٹنس کے لیے برگر سے دو تین سال دور رہنا چاہیے، اگر آپ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں اور آپ کا فٹنس کا مسئلہ ہے تو آپ کو یہ دیکھنا چاہیے کہ آپ اپنے لیے کتنا نقصان کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں