اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب کا امکان ہے ، جس میں وہ اپنی حکومت کی سو دنوں کی کارکردگی قوم کو بتائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کو آئے 100 دن مکمل ہوگئے ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب کا امکان ہے۔
وزیراعطم اپنے خطاب میں حکومت کی سو دنوں کی کارکردگی پر اظہار خیال کریں گے۔
گذشتہ روز اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوروں اوران کے مددگاروں کا سدباب کر کے چھوڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجٹ کی تیاری کے دوران واضح ہدایت دیں کہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہی ہوگا، حکومت نے حالیہ بجٹ میں غریب و متوسط طبقے پر کم سے کم ٹیکس عائد کیا۔
وزیراعظم نےمزید کہا کہ اولین ترجیح ٹیکس کی شرح کم جبکہ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہے، اہل افراد کو جلد سے جلد ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔