اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

ٹیلر سوئفٹ کے کنسٹرٹس نے زمین کو لرزا دیا، کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے

اشتہار

حیرت انگیز

اسکاٹ لینڈ میں امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹس نے زمین کو لرزا دیا، اس زلزلے کے جھٹکے کو دور تک محسوس کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے شہر  ایڈنبرگ میں ہونے والے امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ میں 70ہزار سے زائد  شائقین نے شرکت کی تھی، ٹیلر کی پرفارمنس کے دوران شائقین ایسا جھومے کے میلوں دور تک زمین لرز گئی۔

اس حوالے سے برطانوی جیولوجیکل سروے نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسکاٹ لینڈ میں امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹس کی وجہ سے میلوں دور تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taylor Swift (@taylorswift)

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اس کنسرٹ میں ہزاروں لوگوں کی ایک ساتھ رقص کی وجہ سے زلزلے کی سرگرمیاں اسٹیشنوں پر ریکارڈ کی گئیں جو کنسرٹ کے مقام سے 6 کلومیٹر (4 میل) دور تھے۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں شام ہونے والے کانسرٹس کے دوران یہی ہوا جب ٹیلر سوئفٹ نے اپنا گانا ’ریڈی فار اٹ‘، ’کرویل سمر‘ اور ’شیمپین پرابلم‘ گایا تو مداحوں کے زور دار رقص کے سبب دور تک زلزلے کا ارتعاش ریکارڈ کیا گیا۔

پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے اسکاٹ لینڈ سے قبل انہوں نے سیٹل اور لاس اینجلس میں اپنی گلوکاری کا جادو دکھایا تھا، سیٹل میں بھی ہزاروں مداحوں کے جھومنے کے سبب 2.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں