بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’چار آل راؤنڈر کھلانے سے بہتر ہے ایک جینوئن اسپنر کھلا لو‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فاسٹ بولر رومان رئیس نے کہا ہے کہ ٹیم میں بیک وقت چار اسپنر کھلانے سے بہتر ہے کہ ایک جینوئن اسپنر کھلا لو۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل دو شکستوں کے بعد پاکستان ٹیم میگا ایونٹ سے خالی ہاتھ اخراج کے خطرے سے دوچار اور شدید تنقید کی زد میں ہے۔ خصوصاً روایتی حریف بھارت سے جیتا ہوا میچ ہارنے کے بعد چہار جانب سے ٹیم پر تنقید کی جا رہی ہے۔

بھارت کے خلاف شکست کے بعد ایک انٹرٹینمنٹ چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بولر رومان رئیس نے کہا ہے کہ اب جو ہونا تھا ہوگیا اس کو یاد کرتے رہنے اور ڈھول پیٹنے سے کوئی فائدہ نہیں۔ آپ کو صرف اگلے گیم اور بال ٹو بال فوکس کرنا چاہیے۔ اپنا مومنٹیم بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ٹیم میں تبدیلی ہوگی یا نہیں لیکن میرا یہی مشورہ ہے کہ چار آل راؤنڈرز کھلانے سے بہتر ہے کہ ایک جینوئن اسپنر کھلا لو۔ ابرار کو اب تک صرف ٹور کرا رہے ہو، اس کو ایک موقع تو کم از کم دو۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ نسیم شاہ کل بھارت کے خلاف بیٹنگ کرنے آیا اور جب اس نے دیکھا کہ سیدھے اور کراس شاٹ نہیں لگ رہے تو اس نے کچھ علیحدہ کرنے کی کوشش کی۔ جیت کی اس کوشش پر میں نسیم شاہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

رومان رئیس نے کہا کہ نسیم شاہ نے کور پر چوکا مارنے کی کوشش کی، سوئپ شاٹ بھی کھیلا اور میں یہ سوچ رہا ہوں کہ جب اتنی گیم سینس نسیم شاہ کے پاس ہے تو جو ہمارے نام نہاد چھ پلیئر مڈل آرڈر اور اوپنرز ہیں انہیں اس کی کیوں سمجھ نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے تو ٹیم کا پیٹرن سمجھ نہیں آ رہا کہ چار اوپنر کھلائے جا رہے ہیں۔ جو جینوئن اوپنر ہے اس کو مڈل آرڈر میں کھلا رہے ہیں، جس نے مڈل آرڈر میں ڈیبیو کیا وہ اوپننگ کر رہے اگر اعداد وشمار دیکھیں تو بات دور تک جائے گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: بنگلہ اوپنر نے ہوشیاری سے خود کو آؤٹ ہونے سے کیسے بچایا؟ ویڈیو دیکھیں

رومان رئیس نے اعداد وشمار بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اگر ہمارے دونوں اوپنر کا آئی سی سی میں پلے پاور کا ایوریج دیکھا جائے تو 27 کی ایوریج اور 107 کا اسٹرائیک ریٹ ہے۔ یعنی 36 بالز پر 39 یا 40 رنز بنا رہے ہیں۔ تو کیا اس اوسط سے آپ بڑا ٹوٹل سیٹ کر سکتے یا بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب کرسکتے ہیں؟ پاور پلے کے بعد جب فیلڈ کھل جاتی ہے تب بھی ان کا اسٹرائیک ریٹ 120 سے اوپر نہیں جاتا اور یہ نیچے آنے والوں کے لیے مشکل کھڑی کر جاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں