بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

دولہے کو شادی میں دلہن کے سامنے نشہ کرنا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں دولہے کو دلہن کے سامنے شادی کی تقریب میں شراب اور چرس پینا مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے جے رام پور میں دولہے نے شادی کی تقریب میں شراب اور چرس پی تو دلہن کو یہ پسند نہ آیا جس پر اس نے بھری محفل میں شادی سے انکار کردیا۔

پولیس کے مطابق دولہا نشے کی حالت میں تھا اور وہ اسٹیج سے گالیاں دے رہا تھا جو دلہن یکو برداشت نہ ہوسکا۔

دولہن کی جانب سے شادی سے انکار کے بعد دلہن کے گھر والوں نے دولہے سمیت اس کے باپ اور دادا کو یرغمال بنا لیا اور شادی پر ہونے والے خرچے کی مد میں 8 لاکھ روپے واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

بعدازاں پولیس واقعے کی اطلاع ملنے پر پہنچی تو دونوں خاندانوں کے درمیاں صلح کروانے کی کوشش کی لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں