جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

کراچی: گورنر ہاؤس میں 100 اونٹوں اور 100 بکروں کی قربانی

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں 100 اونٹوں اور 100 بکروں کی قربانی کی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس میں قربانی کے 50 اونٹ پہنچا دیے گئے ہیں جبکہ دیگر راستے میں ہیں، قربانی کے لیے سفید نسل کے اونٹ بھی گورنر ہاؤس لائے گئے ہیں۔

قربانی کے لیے اونٹ ملتان، تھر، چولستان اور تونسہ شریف سے لائے گئے ہیں۔

- Advertisement -

عید کے تینوں دن اونٹوں کو نحر اور بکروں کو قربان کیا جائے گا، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس سے تین دن مستحقین اور غریبوں میں اونٹ اور بکروں کا گوشت تقسیم کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ایک وڈیرے نے کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی، اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس سلسلے میں متاثرہ شہری کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے، انھوں نے کہا کہ کھیت میں داخل ہونے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دینا انسانیت نہیں، جانوروں سے ایسا سلوک کیا جانا کسی انسان کو زیب نہیں دیتا۔

گورنر سندھ نے کہا اونٹ کی ٹانگ کاٹ کر غریب شخص سے اس کی روزی بھی چھینی گئی، قربانی کا مہینہ دوسروں کے دکھ درد کا احساس جگانے کی کوشش ہے، میں دورہ حیدرآباد کے دوران سانگھڑ کے متاثرہ شخص کو اونٹ دوں گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں