کراچی: شہر قائد کے علاقے حسن اسکوائر سرشاہ سلیمان روڈ پر شہری سے گاڑی چھیننے کی فوٹیج سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حسن اسکوائر سرشاہ سلیمان روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان شہری سے رقم چھیننے کی کوشش کرتے رہے، کافی دیر مزاحمت کے بعد ملزمان شہری کو گاڑی سے اتارنے میں کامیاب ہوا۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم گاڑی اور دوسرا موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہوگئے، دوسری جانب پی آئی بی پولیس کا کہنا ہے کہ کسی شہری نے واردات سے آگاہ نہیں کیا۔