بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرمناک شکست، قومی ٹیم کے کون سے کھلاڑی فوری وطن واپس نہیں آ رہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے ہی مرحلے میں شرمناک انداز میں میگا ایونٹ سے باہر ہونے والی سابق عالمی چیمپئن پاکستان ٹیم کے کھلاڑی ایک ساتھ وطن واپس نہیں آئیں گے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے ہی راؤنڈ میں میگا ایونٹ سے باہر ہونے پر سابق عالمی چیمپئن پاکستان کرکٹ ٹیم پر چہار جانب سے تنقید کے نشتر برسائے جا رہے ہیں جب کہ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی ایک ساتھ وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹیم آئرلینڈ سے میچ کھیلنے کے بعد امریکی شہر فلوریڈا سے وطن واپسی شروع ہوگئی ہے تاہم ذرائع کے مطابق کھلاڑی ایک ساتھ آنے کے بجائے مختلف ٹکڑوں کی شکل میں وطن واپس آ رہے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے 6 کھلاڑی ٹیم کے ساتھ سفر نہیں کر رہے، وہ کچھ دن امریکا میں ہی قیام کریں گے۔

جو کھلاڑی ٹیم کے ساتھ پہلے مرحلے میں واپس نہیں آ رہے ہیں، ان میں کپتان بابر اعظم، حارث رؤف، عماد وسیم، اعظم خان، شاداب خان اور محمد عامر شامل ہیں۔ شاداب خان امریکا سے انگلینڈ جائیں گے۔

واضح رہے کہ 2009 کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی چیمپئن ٹیم پاکستان نے رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز میزبان ملک اور کمزور ٹیم امریکا کے خلاف شکست سے کیا تھا۔

دوسرے میچ میں پاکستان روایتی حریف بھارت سے جیتا ہوا میچ ہار بیٹھا جس نے پاکستان پر اگلے مرحلے میں داخل ہونے کے دروازے بند کر دیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں