بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

ہربھجن سنگھ نے پاکستان کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ سے گرین شرٹس کے شرمناک اخراج کا زخم تازہ ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر نے پاکستان کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔

پاکستان کے سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ جو کسی موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور کھلاڑیوں پر طنز کرنے سے باز نہیں آتے وہ ایک بار پھر سرگرم ہوگئے اور یہ موقع خود گرین شرٹس نے اپنی بدترین پرفارمنس سے انہیں فراہم کیا ہے۔

امریکا اور بھارت سے جیتے ہوئے میچز ہارنے کے بعد ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے سے ہی آؤٹ ہونے والی سابق عالمی چیمپئن ٹیم پاکستان کے زخموں پر نمک ہربھجن سنگھ نے یہ کر کے چھڑکا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی کوچنگ سنبھالنے والے گیری کرسٹن کو اپنی ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش کر دی ہے۔

- Advertisement -

ہربھجن سنگھ گوکہ گیری کرسٹن کو بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی پیشکش کرنے کا اختیار نہیں رکھتے کیونکہ ان کا بی سی سی آئی میں کوئی عہدہ نہیں ہے مگر روایتی مخالفانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق اسپنر نے ایکس اکاؤنٹ پر ایک صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ گیری اپنا وقت برباد نہ کرو، واپس آجاؤ اور بھارتی ٹیم کی کوچنگ کرو۔

ہربھجن نے مزید لکھا کہ گیری کرسٹن ایک بہترین کوچ، مینٹور اور سچے انسان ہیں۔ وہ 2011 کی ون ڈے ورلڈ کپ فاتح بھارتی ٹیم کے کوچ بھی تھے اور ہمارے لیے بہت خاص ہیں۔

بابر اعظم نے کپتانی چھوڑنے کے سوال پر کیا کہا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں