بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

مداح سے جھگڑا : ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حارث رؤف کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا : پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف کی امریکا میں ایک مداح سے جھگڑے کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو پر انہوں نے اپنا جوابی پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے اپنا دفاع کرتے ہوئے جھگڑے کی اصل وجہ بیان کی۔

سوشل میڈیا ایکس پر امریکا میں ایک مداح کے ساتھ تکرار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپنے پیغام میں حارث رؤف نے کہا کہ میں نے یہ بات سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب ویڈیو سامنے آچکی ہے لہٰذا جب بات فیملی پر آتی ہے تو میں بھی جواب دینے میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

- Advertisement -

اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ بحیثیت ایک عوامی شخصیت ہم ہر قسم کے تاثرات اور عوامی ردعمل کا جواب دینے کیلئے تیار رہتے ہیں، شائقین ہماری حمایت یا ہم پر تنقید کرنے کا پورا حق رکھتے ہیں لیکن لوگوں کے خاندان کا احترام کرنا بھی ضروری ہے، خواہ پیشہ کوئی بھی ہو۔

اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ اب جب واقعے کی ویڈیو سامنے آ ہی چکی ہے تو مجھے لگتا ہے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ حارث رؤف امریکا میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک ہوٹل میں مقیم ہیں جہاں ان کا اپنے ایک پاکستانی مداح سے جھگڑا ہوگیا، ان کی اہلیہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی جب کہ موقع پر موجود دیگر لوگوں نے بھی انہیں روک دیا۔

اطلاعات ہیں کہ مذکورہ شخص نے فاسٹ بالر سے سیلفی کی درخواست کی تھی اور تنقید بھی کی تھی جس پر حارث رؤف شدید غصے میں آگئے۔

مزید پڑھیں : آوازیں کسنے پر حارث رؤف ہتھے سے اکھڑ گئے، وائرل ویڈیو

 حارث رؤف واضح رہے کہ گزشتہ سال بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پاکستان کے کرکٹ شائقین میں کافی حد تک ناراضگی اور غصہ پایا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں