اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان بارڈر تھا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 4.4، گہرائی 145 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
رپورٹس کے مطابق پشاور، مردان، نوشہرہ اور گردونواح، سوات، ملاکنڈ، لوئر دیر، مانسہرہ اور ہزارہ ڈویژن کے دیگر علاقوں میں زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صدر، اولڈسٹی، کلفٹن اور کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ زلزلے کا مرکز کراچی سے 15 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔