ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

آئی سی سی نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری، پاکستانی کرکٹرز کہاں کھڑے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے کئی کھلاڑیوں کی ترقی اور کئی کی تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی نے رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں اچھی کارکردگی پر جہاں کئی کھلاڑی جمپ لگا کر ترقی کے کئی زینے چڑھ گئے وہیں کچھ کی تنزلی اور کئی اپنی سابقہ پوزیشن پر برقرار ہیں۔

بلے بازوں کی ٹاپ ٹین فہرست میں ابتدائی چار نمبروں پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناکامی کے باوجود پاکستان کے کپتان بابر اعظم تیسری اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

- Advertisement -

بیٹنگ میں آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ پانچ درجے بہتری کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن نے جاری میگا ایونٹ میں جارحانہ بلے بازی کی بدولت ترقی کے 8 زینے اوپر چڑھ کر 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹاپ ٹین بولرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی بولرز شامل نہیں ہے جب کہ اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تین درجے تنزلی ہوئی ہے۔

بولرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین 6 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

سری لنکا کے ونندو ہاسارنگا اور افغانستان کے راشد خان ایک، ایک درجہ تنزلی کے ساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی تین درجہ تنزلی کے ساتھ 15 ویں نمبر پر چلے گئے۔

بولرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف 6 درجہ ترقی کے ساتھ 11 ویں جبکہ انکے ہم وطن گدکیش موتی 16 درجہ ترقی پاکر 13 ویں نمبر پر آگئے۔

آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغان آل راؤنڈر محمد نبی نے اپنی پہلی پوزیشن گنوا دی ہے اور ان اسے آسٹریلیا کے مارکوس اسٹوئنس نے یہ پوزیشن چھینی ہے جو ایک درجہ بہتری کے بعد ٹاپ بولر بن گئے ہیں جب کہ رواں ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی نے محمد نبی کو تین درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔

سری لنکا کے ونندو ہاسارانگا ایک درجہ بہتری کے ساتھ دوسرے اور بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن 2 درجہ بہتری کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: گروپ مرحلے میں کئی منفرد ریکارڈز بنے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں