ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکامی کے بعد 9 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ میں تاریخی اور شرمناک ناکامی کے بعد 15 رکنی اسکواڈ میں سے 9 کرکٹرز وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس کے باعث میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار پہلے ہی راؤنڈ سے میگا ایونٹ سے باہر ہونے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے 15 رکن اسکواڈ میں سے 9 کرکٹرز گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے جب کہ دیگر کھلاڑی نے امریکا میں قیام بڑھا دیا ہے۔

گزشتہ روز براستہ دبئی پاکستان پہنچنے والوں میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمدعباس آفریدی، عثمان خان، ابرار احمد، اور صائم ایوب شامل ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اگلے دو سے تین روز میں واپس پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ وطن واپسی کے بعد وہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کریں گے اور ٹیم کی ناکامی پر رپورٹ پیش کریں گے۔

قومی ٹیم کے دو کھلاڑی اعظم خان اور حارث رؤف امریکا نے امریکا میں ہی قیام بڑھا دیا ہے۔ محمد عامر نجی لیگ کے لیے دیار غیر جائیں گے جب کہ عماد وسیم اور شاداب خان انگلینڈ میں کچھ عرصے قیام کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ایک بار کی چیمپئن، تین بار فائنل اور 6 ایڈیشنز میں سیمی فائنلز کھیلنے کا اعزاز رکھنے والی پاکستان ٹیم میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار رسوا کن انداز میں ابتدائی مرحلے سے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناکامی، کئی بڑے نام بنگلہ دیش کے خلاف آؤٹ، گمنام اِن ہوں گے

ابتدائی میچ میں امریکا سے سرپرائزنگ شکست کے بعد دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف جیتا ہوا میچ ہار دینا قومی ٹیم کے ورلڈ کپ سے خالی ہاتھ اخراج کا سبب بنا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں