ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

بھارت میں گائے کی قربانی کرنا جرم بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

گزشتہ دنوں دنیا بھر میں مسلمانوں نے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے لاکھوں جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کیا گیا لیکن بھارت میں گائے کی قربانی کرنا جرم بن گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلمان دکاندار نے عید الاضحی کے موقع پر گائے کو ذبح کرنے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی، ہندو انتہا پسند مسلمان دکاندار کی سوشل میڈیا پر گائے زبح کرنے کی وڈیو اب لوڈ کرنے پر آگ بگولا ہوگیا۔

انتہا پسندوں نے مسلمان دکاندار کی کپڑے کی دکان پر دھاوا بول دیا، انتہا پسند ہجوم نے دوکان سے تمام کپڑے اٹھا کر باہر پھینک دئیے اور دوکان کو نقصان پہچانے کی کوشش کی۔

- Advertisement -

اس حملے کے بعد پولیس بالآخر ہجوم کو زبردستی باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئی، ہندو قوم پرست گروپوں نے مبینہ طور پر دوسرے مسلمانوں کو بھی اپنی دکانیں بند کرنے کی دھمکی دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں