پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

سابق بھارتی کرکٹر عمارت کی چوتھی منزل سے گِر کر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

سابق بھارتی کرکٹر ڈیوڈ جانسن نے عمارت کی چوتھی منزل سے گرِ کر ہلاک ہو گئے۔

بھارت اور کرناٹک کے سابق فاسٹ بولر ڈیوڈ جانسن کوتھنور کے کناکا سری لے آؤٹ میں عمارت سے گرِ گئے جب کہ بعض میڈیا رپورٹس میں اس کو واقعے کی خودکشی بھی قرار دیا جارہا ہے۔

ریپبلک ورلڈ کے مطابق، 52 سالہ جانسن ڈپریشن سے لڑ رہے تھے اور حالیہ دنوں میں ان کی طبعیت زیادہ خراب تھی۔ کوٹھنور پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ خودکشی ہے یا نہیں۔

- Advertisement -

Ex-India & Karnataka player David Johnson passes away at 52

جانسن اپنے گھر کے قریب کرکٹ اکیڈمی چلا رہے تھے، ان کے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے ہیں۔

کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (KSCA) کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ وہ اپنے اپارٹمنٹ کی عمارت کی چوتھی منزل سے گر گئے ہیں اور انہیں کریسنٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

Former India fast bowler David Johnson dies at 52 | ESPNcricinfo

جانسن کے انتقال کی خبر نے کرکٹ برادری کو صدمہ پہنچا دیا ہے۔ سابق کرکٹرز انیل کمبلے اور گوتم گمبھیر نے اپنے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے  سوشل میڈیا پر تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے سابق ہندوستانی فاسٹ باؤلر ڈیوڈ جانسن کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

جانسن نے ہندوستان کے لیے دو میچ کھیلے، لیکن فٹنس مسائل نے بین الاقوامی سطح پر ان کے مواقع کو محدود کردیا۔ اس کے باوجود، انہوں نے کرناٹک کے ساتھ ایک کامیاب ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں