ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

بھارت نے افغانستان کو باآسانی قابو کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے سپرایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں افغانستان کو باآسانی قابو کر لیا۔

بارباڈوس میں کھیلے گئے گروپ ون کے میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 182 رنز کے جواب میں افغان ٹیم مقررہ اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

ہدف کے تعاقب میں افغان بلے باز غیرذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے وکٹیں گنواتے رہے اور کوئی بھی پلیئر بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔ عظمت اللہ عمرزئی 26 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ان کے علاوہ نجیب اللہ زردان نے 19 گلبدین نائب نے 17 رنز بنائے۔

- Advertisement -

بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور بمراہ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ کلدیپ یادیو نے 2، جڈیجا اور پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 181 رنز بنائے جس میں سوریا کمار یادیو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 28 گیندوں پر 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ ہاردک پانڈیا نے 32، کوہلی نے 24 اور رشبھ پنٹ نے 20 رنز بنائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں