بھارت اور افغانستان کے خلاف ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں اس وقت شائقین اور کمنٹیٹرز کو خوشگوار صورتحال دیکھنے کو ملی جب سوریا کمار یادیو کی بیٹنگ پر راشد خان خود چل کر ان کے پاس آئے اور سوئپ شاٹس کھیلنے پر بلے باز سے مکالمہ کرنے لگے۔
گھومتی گیندوں سے بلے بازوں کو گھمانے والے راشد خان کی سوریا کمار یادیو کے سامنے ایک نہ چلی اور وہ بلے باز کی زبردست حکمت عملی پر بےبس نظر آئے۔
صرف 28 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے سوریا کمار یادیو نے افغان بولرز کی جم کر پٹائی کی۔ انہوں نے مایہ ناز اسپنر راشد خان کے خلاف سوئپ شاٹس کی حکمت عملی اپنائی جو کامیاب رہی اور رنز بٹورتے رہے۔
مسلسل ایک جیسی شاٹس کھیلنے پر جب وہ سوریا کمار کا کچھ نہ بگاڑ سکے تو خود راشد خان چل کر ان کے پاس آئے اور مسکراتے ہوئے ان سے مکالمہ کرنے لگے۔
اس پر کمنٹینٹر روی شاستری کو یہ کہتے سنا گیا کہ ’مجھے اب سوئپ شاٹس کھیلنا بند کرو‘۔